۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ آیین رونمایی از «رادیو اینترنتی پاسخ» مرکز مطالعات و پاسخ‌گویی به شبهات حوزه‌های علمیه

حوزہ / حوزہ علمیہ کے نائب مدیر نے کہا: لوگوں کے دینی شکوک و شبہات کا جواب دینا ان کی فکری تسلی کا باعث بنتا ہے۔ اسی وجہ سے ان شبہات کا جواب دینا انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے مرکز مطالعات و پاسخ گوئی بہ شبہات (دینی شبہات کا مطالعہ اور ان کے جوابات) پر مبنی ایک ریڈیو چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ مرکز معاشرے کی دینی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انتہائی حساس ہے اور اسی وجہ سے انتہائی دقت اور دردِ دل سے ان ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے سارے کام انجام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا: مرکز کی کوشش ہے کہ مختلف طبقات کے لوگوں کو اس مرکز سے باآسانی رابطہ کرنے کے قابل بنائے۔ اس کے علاوہ اس مرکز کی ہم آہنگی کی میٹنگوں کے ذریعے تعلیم کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ملکی نے کہا: نوجوانوں کی تربیت اور دینی مسائل کو حل کرنے میں اس مرکز کا اہم کردار ہے۔ لوگوں کے دینی شکوک و شبہات کا جواب دینا ان کی فکری تسلی کا باعث بنتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ کام انتہائی اہمیت بھی رکھتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .